اورکزئی میں ٹی ٹی پی اور داعش میں جھڑپ، 4 شدت پسند ہلاک، 2 شہری زخمی
👁️ 258 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں ٹی ٹی پی اور داعش میں جھڑپ، 4 شدت پسند ہلاک، 2 شہری زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں کے درمیان تصادم میں 4 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
ڈیلی اردو کے مطابق سنٹرل اورکزئی کے علاقے شیخان (تھانہ مشتی تورسمت کی حدود) میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور کالعدم داعش خراسان کے درمیان جھڑپ میں متعدد شدت پسند ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
پولیس اور ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ داعش خراسان کے کمانڈر عابد عرف حمزہ (جسے واحد عرف حمزہ بھی کہا جاتا ہے) گروپ اور ٹی ٹی پی کے کمانڈر احمد عرف معاویہ گروپ کے درمیان ہوا۔
جھڑپ کے نتیجے میں داعش خراسان کا مقامی کمانڈر عابد عرف حمزہ سمیت 3 شدت پسند ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ جبکہ ٹی ٹی پی معاویہ گروپ کا ایک دہشتگرد ہلاک اور 3 عسکریت پسند شدید زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران 2 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب کالعدم ٹی ٹی پی نے ایک بیان میں اورکزئی میں کسی بھی جھڑپ کی تردید کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کالعدم تنظیموں کے درمیان کشیدگی کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C