ایران اور طالبان میں دوبارہ کشیدگی کیوں بڑھ رہی ہے؟
👁️ 136 بار دیکھا گیا
ایران اور طالبان میں دوبارہ کشیدگی کیوں بڑھ رہی ہے؟
تہران + کابل (ڈیلی اردو/اے پی/ڈی پی اے) افغانستان میں شدید اقتصادی بحران کی وجہ سے افغان شہری دوسرے ملکوں کی جانب ہجرت کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ایسے میں کئی لوگ ایران کا رخ کر رہے ہیں، جس سے تہران اور طالبان میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
گزشتہ برس اگست میں جب سے طالبان نے کابل پر اپنی حکومتی عمل داری قائم کی ہے تب سے افغانستان کو معاشی بحران کا سامنا ہے کیونکہ دوسرے ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے اس ملک کی مالی امداد روک رکھی ہے۔
بہت معمولی سی مالی امداد ابھی بھی غربت زدہ افغان شہریوں تک پہنچ رہی ہے لیکن اس کا حجم بہت تھوڑا اور یہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ اب بھوک سے تنگ افغان شہری ایران کا رخ بھی کر رہے ہیں۔
افغان مہاجرین میں اضافہ اور کشیدگی
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایرانی سرحد عبور کرنے کی وجہ سے ایران اور افغان طالبان کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ اندازوں کے مطابق پانچ ہزار کے قریب افغان شہری مشکل اور خطرناک راستوں سے گزرتے ہوئے روازانہ کی بنیاد پر ایران میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس صورت حال پر ایران کو بھی مشکل حالات کا سامنا ہے۔
ایران مخالف مظاہرے
ایران سرحدی محافظین اور طالبان کے درمیاں کشیدگی پیدا ہونے کے بعد مسلح جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں۔ تین افغان شہروں میں افغان شہریوں نے ایران مخالف احتجاجی مظاہروں میں شریک ہو کر تہران حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور ایرانی قونصل خانے پر پتھراؤ بھی کیا اور اس کی عمارت کے باہر آگ بھی لگا دی۔
ایران پہنچنے والے افغان مہاجرین
ایران کی افغانستان کے ساتھ نو سو ساٹھ کلومیٹر یا پانچ سو بہتر میل طویل سرحد ہے۔ اس کے کئی مقامات پر متعین بارڈر گارڈ سرحد عبور کرنے والے مہاجرین کا راستہ روک دیتے ہیں۔ کئی مقامات بالکل ویرانے میں ہیں اور لوگ ان میں سے گزر کر ایرانی سرزمین پر پہنچتے ہیں۔ ایسا بھی خیال کیا گیا ہے کہ کئی افغان انتہاپسند مہاجرین کا روپ دھار کر تہران پہنچ چکے ہیں۔ ابھی گزشتہ ماہ افغانستان کے ازبک نژاد شہری نے مشہد مقدس میں چاقو کے وار کر کے تین مقامی علما کو زخمی کر دیا تھا، ان میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔
آخری سہارا
اس سرحد کو اب افلاس کے مارے افغان شہری زندگی بچانے کا آخری سہارا سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب انسانی اسمگلروں کی چاندی ہو رہی ہے کیونکہ مفلس افغان لوگ بچی کھچی پونجی ان اسمگلروں کو دے کر ایران پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کئی یہ انتہائی مشکل سفر پیدل بھی اختیار کرتے ہیں۔ کئی افغان مہاجر ایران پہنچنے کی امید لیے راستے ہی میں دم توڑ دیتے ہیں۔
‘سرحدی جھڑپیں طول پکڑ سکتی ہیں‘
سیاسی مبصرین کا خیال کہ اس کشیدہ صورت حال میں دونوں ممالک کسی بھی طور پر اضافے کی خواہش نہیں رکھتے اور اگر کشیدگی میں کمی پیدا نہیں ہوئی تو سرحدی جھڑپوں کا سلسلہ طول پکڑ سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایران کو پہلے ہی مشکل حالات کا سامنا ہے کیونکہ اس پر سخت اقتصادی پابندیوں کا نفاذ ہے اور ایسے میں تہران کو افغان مہاجرین کی مسلسل بڑھتی تعداد کو سنبھالنا مشکل تر ہو رہا ہے۔
تہران کی ایک خاتون سیاسی مبصر ریا قنوشاوی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اس وقت مزید مہاجرین کا سنبھال کر اپنی مشکلات میں اضافہ کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C