ایران مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے، واشنگٹن
👁️ 48 بار دیکھا گیا
ایران مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے، واشنگٹن
ابوظہی (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) امریکا نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج اور امریکی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
این بی سی نیوز نے ایک امریکی عہدے دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران خطے میں امریکی افواج پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں ایران کے ممکنہ حملے کے اشارے ملے ہیں جب کہ ‘سی این این’ نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ ایرانی تیاری کسی دفاعی یا جارحانہ مقصد کے لیے ہے۔
یہ بات ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر سامنے آئی ہے۔ ایرانی عہدیداروں کے بیانات اور مؤقف میں امریکا سے بدلہ لینے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ ایران کے عسکری عہیدار امریکا کو حملوں کی دھمکیاں دیتے اور بدلہ لینے کی باتیں کرتے ہیں جب کہ ایرانی سیاست دان معمالات ٹھندا رکھنے اور جنگ کے نتائج سے خبردار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے کہا ہے کہ انتقام لینا جاری ہے اور یہ ایک نقطہ تک محدود نہیں ہے۔ حسین سلامی نے قاسم سلیمانی کوہلاک کرنے پر ایران سے سخت بدلہ لینے کے اپنے سابقہ عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب موقع ملتے قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لے گا۔
جبکہ ایرانی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قا آنی نے امریکا کے اندر اہداف کو نشانہ بنا کر سلیمانی کے بدلہ لینے کی دھمکی دی۔ ایرانی سپریم لیڈر کے فوجی مشیر حسین دیہقان نے کہا کہ خطے میں تمام امریکی فوجی اڈے ایرانی میزائل رینج میں ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ وہ نئے سال کو امریکیوں کے غم میں تبدیل نہ کریں۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس نے بھی قاسم سلیمانی کو مارا اسے اصل انتقام کا انتظار کرنا چاہیئے۔
تاہم دوسری طرف ایرانی سفارت خانے حالات کو پر سکون بنانے، جنگ سے گریز کرنے اور تہران کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعہ کے روز اپنے کویتی ہم منصب کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کے نتائج کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔
ظریف نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ہمیں عراق سے معلومات ملی ہیں کہ امریکا ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
03/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
03/July/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
03/July/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران میں سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز
03/July/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 451 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8886 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4693 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3504 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2506 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1950 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C