ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کا مجسمہ نذر آتش
👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کا مجسمہ نذر آتش
ایران (ویب ڈیسک) ایران میں امریکی میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے مجسمے کو نذر آتش کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس بغداد میں امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی پر ان کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا جسے نذر آتش کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں اپوزیشن موومنٹ کے حامیوں پیپلز مجاہدین آرگنائزیشن کے کارکنان کی جانب سے قاسم سلیمانی کے مجسمے کو نذر آتش کیا گیا۔
قاسم سلیمانی کا مجسمہ سینٹرل ایران کے حضرت قمبرانی ہاشم اسکوائر پر نصب کیا گیا تھا جس کی نقاب کشائی جنرل قاسم کی برسی کے روز کی گئی تھی لیکن نقاب کشائی کے چند گھنٹے بعد ہی اسے جلا دیا گیا۔
واضح رہےکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ایران کی القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی پر بغداد میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں ان کے 9 ساتھی سمیت ہلاک ہوئے۔
ایران کی جانب جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C