ایران میں پاکستانی مزدوروں کی ہلاکت اور لواحقین کا احتجاج
👁️ 54 بار دیکھا گیا
ایران میں پاکستانی مزدوروں کی ہلاکت اور لواحقین کا احتجاج
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/ارنا) پاکستان نے ایران میں ہونے والے ایک وحشیانہ حملے میں اپنے شہریوں کی ہلاکت کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد میں آج پیر کے روز اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔
ایران میں ہلاک ہونے والے متعدد پاکستانی مزدوروں کے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے عزیزوں کی لاشوں کو ایران سے واپس لانے میں مدد کی جائے تاکہ ان کے آبائی علاقوں میں انہیں دفنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز پاکستان سے متصل ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے شہر سراوان کے سرکان علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے متعدد پاکستانی مزدوروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ بعض اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد نو ہے جبکہ بعض کے مطابق پانچ ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔
لواحقین کا احتجاج اور مطالبہ
ہلاک ہونے والے مزدوروں کا تعلق پاکستان کے صوبے پنجاب سے ہے، جنہیں سنیچر کے روز گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ نے اتوار کے روز مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کے پیاروں کی باقیات کو واپس پاکستان لا جائے تاکہ ان کی آخری رسومات ان کے آبائی شہر میں ادا کی جا سکیں۔
ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ قصورواروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔ ان کے مطالبات کو سول سوسائٹی کے گروپوں کی بھی حمایت حاصل ہے، جو یکجہتی کے اظہار کے لیے اس احتجاج میں ان کے ساتھ شامل ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ پاکستانی مزدور گزشتہ آٹھ تا 10 برس سے ایران میں ملازمت کر رہے تھے اور اپنی خریدی گئی جائیدادوں میں رہتے تھے۔ ان پر فائرنگ کرنے سے پہلے ان کی قومیت کے بارے میں بھی پوچھا گیا تھا۔
مزدوروں پر یہ وحشیانہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا، جب پاکستان اور ایران سرحدی علاقوں میں ایک دوسرے خلاف عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کرنے کے بعد اپنے تعلقات دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ اس سلسلے میں بات چیت کے لیے گزشتہ شب اسلام آباد پہنچے تھے۔
پاکستان کا تحقیقات کا مطالبہ
پاکستان کے دفتر خارجہ نے اس حملے کی جامع تحقیقات اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اس حوالے سے، ”ہم ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور واقعے کی فوری طور پر تحقیقات کرنے اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔”
ادھر ایران میں پاکستانی سفارت کار نے بھی اس حوالے سے مقامی حکام سے ملاقات کی ہے، تاکہ مجرموں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کیا جا سکے۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی باقیات کی فوری وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے ہلاکتوں پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، ”ہم نے ایران سے اس معاملے میں مکمل تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔”
ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ 29 جنوری پیر کے روز اسلام آباد میں اہم بات چیت کر رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اتوار کی شب کو اسلام آباد پہنچے تھے۔
دو ہفتے قبل ایران نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں میزائل سے حملہ کر کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے بھی ایرانی صوبے سیستان بلوچستان پر جوابی حملہ کیا تھا اور اس نے بھی متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کی بات کہی تھی۔ اس کی وجہ سے دونوں میں تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور یہ ملاقات انہیں کو درست کرنے کی ایک کوشش ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق اسلام آباد روانگی سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کو یہ یقین دلانے کی کوشش کی کہ تہران ”دشمنوں ” کو ”خطے میں دوستی، امن اور سلامتی” کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔
ادھر اسی وقت پاکستان نے ایران سے سراوان واقعے کی تحقیقات کرنے اور اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا المخا کے قریب سعودی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے جدید 240 ملی میٹر راکٹ لانچر کا تجربہ کرلیا
24/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، تیگرائی فورسز کا ایئرپورٹ پر قبضہ، سات مسلح گروپ متحد
24/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس کا خفیہ آپریشن، مبینہ طور پر 2 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9171 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5249 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C