ایران نے آبنائے ہرمز سے 10 آئل ٹینکرز پاکستانی پرچم کے ساتھ گزرنے دیے، امریکی صدر
👁️ 315 بار دیکھا گیا
ایران نے آبنائے ہرمز سے 10 آئل ٹینکرز پاکستانی پرچم کے ساتھ گزرنے دیے، امریکی صدر
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کے اجلاس کے دوران بتایا کہ آبنائے ہرمز سے تیل سے بھرے آٹھ آئل ٹینکرز گزر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان آئل ٹینکرز پر غالباً پاکستانی پرچم تھا، جس پر صدر نے کہا کہ “ہم درست لوگوں سے بات کر رہے ہیں۔”
صدر ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران نے ماضی میں دیے گئے ایک بیان پر معذرت کی اور مزید دو آئل ٹینکرز بھیجنے کا اعلان کیا، جس کے بعد مجموعی تعداد 10 ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے یہ ٹینکرز خیر سگالی کے طور پر گزرنے کی اجازت دی تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ وہ مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے۔
ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف اور پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار دونوں نے تصدیق کی کہ جنگ بندی کے لیے 15 نکاتی امریکی مجوزہ منصوبہ اسلام آباد کے ذریعے تہران بھیجا گیا، تاہم ایران نے گذشتہ روز اس منصوبے پر منفی ردِ عمل دیا اور اپنے سرکاری میڈیا کے ذریعے پانچ شرائط رکھیں۔
صدر ٹرمپ نے جمعرات کے اجلاس میں ایک بار پھر مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا: “تیل سے بھرے آٹھ ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزرے۔ میرے خیال میں ان پر پاکستانی جھنڈے تھے۔ ہم ٹھیک لوگوں سے بات کر رہے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ماضی میں کہی گئی کسی بات پر معذرت کی اور دو مزید آئل ٹینکر بھیجنے کا اعلان کیا، جس کے بعد مجموعی تعداد 10 ہو گئی۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، لیکن ایران نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 311 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 210 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3416 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C