ایران پر حملہ مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے، روس کا انتباہ
👁️ 133 بار دیکھا گیا
ایران پر حملہ مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے، روس کا انتباہ
ماسکو (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے منگل کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں روسی جریدے ”انٹرنیشنل افیئرز‘‘ کو بتایا، ”دھمکیاں سنائی دے رہی ہیں، الٹی میٹم بھی سنائی دے رہے ہیں۔ ہم ایسے طریقوں کو ناقابل قبول سمجھتے ہیں، ہم ان کی مذمت کرتے ہیں اور انہیں ایران پر اپنی مرضی مسلط کرنے کے امریکی طریقہ کار کے طور پر دیکھتے ہیں۔‘‘
یہ بیانات ایک اس وقت سامنے آئے ہیں، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں این بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران واشنگٹن کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام پر معاہدہ نہیں کرتا تو اسے بمباری اور ثانوی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا تھا، ”اگر وہ معاہدہ نہیں کرتے تو بمباری ہو گی۔ یہ ایسی بمباری ہوگی، جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔‘‘
ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں، سن 2015 کے اس معاہدے سے امریکہ کو دستبردار کر لیا تھا، جو ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پایا تھا اور بدلے میں ایران کے خلاف عائد پابندیوں میں نرمی کر دی گئی تھی۔
ایران کا کہنا ہے کہ اسے پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کی ضرورت ہے اور وہ ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کر رہا۔ تاہم، ایران نے حال ہی میں واشنگٹن کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد ٹرمپ نے یہ دھمکی دی۔
روس، جو عام طور پر ٹرمپ کے بارے میں سخت تنقید سے گریز کرتا آیا ہے، نے اس معاملے پر سخت موقف اپنایا ہے۔ روس نے جنوری میں ایران کے ساتھ ایک ”اسٹریٹیجک شراکت داری معاہدے‘‘ پر دستخط کیے تھے اور اب خود کو ٹرمپ انتظامیہ اور ایران کے درمیان ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
روس کا انتباہ اور ثالثی کی پیشکش
ریابکوف نے کہا کہ ٹرمپ کے تازہ بیانات سے ایران کے حوالے سے صورتحال ”مزید پیچیدہ‘‘ہو گئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا، ”اس کے نتائج، خاص طور پر اگر جوہری تنصیبات پر حملے کیے گئے، تو پورے خطے کے لیے تباہ کن ہو سکتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ”جب تک وقت ہے اور ٹرین روانہ نہیں ہوئی، ہمیں معقول بنیادوں پر معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کو دگنا کرنا چاہیے۔ روس واشنگٹن، تہران اور ہر دلچسپی رکھنے والے فریق کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہے۔‘‘
صدر ٹرمپ کے حالیہ بیانات نے عالمی برادری میں تشویش کو جنم دیا ہے، خاص طور پر اس وقت، جب ایران اور مغرب کے درمیان کشیدگی پہلے ہی عروج پر ہے۔ تاہم ابھی تک نہ تو واشنگٹن اور نہ ہی تہران نے روس کی ثالثی کی پیشکش پر کوئی ردعمل ظاہر کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار
01/August/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں کا سیکیورٹی بحران پر وزیر داخلہ سے اہم ملاقات
01/August/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بنوں میں امن کمیٹی عمائدین پر ڈرون حملہ، 5 افراد زخمی
01/August/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان لوئر میں کرفیو نافذ، بازار بند، آمدورفت پر پابندی عائد
01/August/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
دہشت گردوں سے مذاکرات کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈالنا ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
01/August/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9002 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4879 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3750 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3622 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2604 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2350 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C