ایران کے سفیر کو یہودیوں پر حملوں میں ملوث ہونے پر آسٹریلیا چھوڑنے کا حکم
👁️ 354 بار دیکھا گیا
ایران کے سفیر کو یہودیوں پر حملوں میں ملوث ہونے پر آسٹریلیا چھوڑنے کا حکم
کینبرا (ڈیلی اردو /اے اایف پی/روئٹرز ) آسٹریلیا نے سڈنی اور میلبورن میں یہودی سامیت مخالف حملے کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایران کے سفیر کو ملک چھوڑنے کے لیے سات دن کی مہلت دی ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد آسٹریلیا سے کسی سفیر کی یہ پہلی ملک بدری ہو گی۔
آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے منگل کے روز کہا کہ خفیہ اداروں نے ''انتہائی تشویش ناک نتیجہ‘‘ اخذ کیا ہے کہ ایران نے کم از کم دو سامیت مخالف حملوں کی ہدایت دی تھی۔
وزیرِاعظم کے مطابق اکتوبر 2024 میں سڈنی کے ایک کوشر ہوٹل 'لیوس کانٹینینٹل کیفے‘ میں آگ لگانے کے واقعے کے پیچھے بھی ایران تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر 2024 میں میلبورن کے ایک کنیسہ پر ایک آتشزدگی حملے کی ہدایت بھی ایران نے دی تھی۔ ان دونوں حملوں میں کسی قسم کا جسمانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
البانیز نے کہا، ''یہ ایک بیرونی ملک کی جانب سے آسٹریلوی سرزمین پر کیے گئے غیر معمولی اور خطرناک حملے تھے۔ یہ معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے اور ہماری برادری میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش تھی۔ یہ بالکل ناقابل قبول ہے۔‘‘
وزیرِاعظم البانیز نے بتایا کہ آسٹریلیا نے تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا ہے اور تمام سفارت کار ایک تیسرے ملک میں محفوظ ہیں۔ مزید یہ کہ آسٹریلوی حکومت پاسداران انقلاب کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر غور کر رہی ہے۔
آسٹریلوی وزیرخارجہ پینی وونگ نے کہا کہ ایرانی سفیر احمد صادقی اور تین دیگر ایرانی حکام کو سات دن کے اندر اندر ملک چھوڑنا ہو گا۔ یہ دوسری عالمی جنگ کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے کسی سفیر کی پہلی ملک بدری ہو گی۔
وونگ نے کہا کہ اگرچہ آسٹریلوی شہریوں کو 2020 سے ایران کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے لیکن اب ایران میں کینبرا کی سفارتی صلاحیت ''انتہائی محدود‘‘ ہے۔
انہوں نے کہا ''مجھے معلوم ہے کہ بہت سے آسٹریلوی باشندوں کے ایران میں خاندانی روابط ہیں لیکن میں پرزور اپیل کرتی ہوں کہ جو بھی آسٹریلوی باشندے ایران کا سفر کرنے کا سوچ رہے ہیں، براہِ کرم ایسا نہ کریں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ''ہمارا پیغام ہے کہ اگر آپ ایران میں موجود ہیں تو تو فوراً وہاں سے نکل جائیں۔‘‘ آسٹریلیا میں تقریباً 90 ہزار ایرانی نژاد شہری مقیم ہیں۔
آسٹریلیا کے خفیہ ادارے کے سربراہ مائیکل برگس نے بتایا کہ ایک ''انتہائی باریک بینی سے کی جانے والی تفتیش‘‘ میں سامیت مخالف حملوں اور ایرانی
پاسداران انقلاب کے درمیان تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔
اسرائیل کے سفارت خانے نے ایران کے خلاف اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ اسرائیلی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا،''ایرانی حکومت نہ صرف اسرائیل کے لیے خطرہ ہے بلکہ یہ پوری آزاد دنیا، بشمول آسٹریلیا کے لیے بھی خطرہ ہے۔‘‘
خیال رہے کہ دونوں ممالک (ایران اور اسرائیل) نے جون میں 12 دن تک فضائی جنگ لڑی تھی، جب اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے۔
کینبرا میں ایران کے سفارت خانے نے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C