ایرانی حملوں کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں، سعودی عرب
👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایرانی حملوں کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں، سعودی عرب
ریاض (ڈیلی اردو/ایس پی اے/روئٹرز) سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ اپنی سلامتی کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ یہ بیان سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے نے جاری کیا ہے۔
سعودی کابینہ نے زور دیا کہ مملکت ’اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے تاکہ اتحادی ممالک کی حمایت کی جا سکے‘ جو ایران کی جانب سے کسی ممکنہ حملے کا جواب دے رہے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی کابینہ نے منگل کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کی۔
اس اجلاس کے بعد تفصیلی اعلامیہ جاری کیا گیا۔
اس اعلامیے میں کیا کہا گیا ہے؟
اس اعلامیے کے مطابق اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور اس کے علاقائی و بین الاقوامی سلامتی پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب اپنی سلامتی، سرزمین، شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
کابینہ کو حالیہ دنوں میں خطے کی صورتحال پر ہونے والے رابطوں اور مشاورت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے ان برادر اور دوست ممالک کے رہنماؤں کے مؤقف کو سراہا جنھوں نے سعودی عرب، خلیجی تعاون کونسل کے ممالک اور اردن پر ایرانی حملوں کی مذمت کی۔
کابینہ نے ان برادر ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جن کی سرزمین ایرانی جارحیت کا نشانہ بنی۔ اس نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب ان ممالک کی حمایت کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے تاکہ وہ ان حملوں کے جواب میں جو اقدامات کریں، ان میں مدد فراہم کی جا سکے۔
اجلاس میں ان سہولتوں اور مہمان نوازی کا بھی جائزہ لیا گیا جو سعودی عرب کی فضائی اڈوں پر پھنسے خلیجی ممالک کے شہریوں کو فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ اپنے دوسرے گھر میں آرام دہ رہ سکیں، جب تک کہ حالات ان کی محفوظ واپسی کی اجازت نہ دیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزیرِ اطلاعات سلمان الدوسری نے اجلاس کے بعد کہا کہ کابینہ نے خطے اور عالمی سطح پر سعودی عرب کی شرکت کے نتائج پر بھی غور کیا۔ کابینہ نے امید ظاہر کی کہ اسلامی تعاون تنظیم کے حالیہ ہنگامی اجلاس کے نتائج رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی کے طریقہ کار کو بہتر بنائیں گے اور فلسطینی عوام کے حقوق اور ان کے جائز مقصد کے لیے کوششوں کو تقویت دیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے کے اندر موجود سی آئی اے سٹیشن کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
امریکہ اور سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ دو ڈرونز نے ریاض میں سفارتخانے کے کمپلیکس کو نشانہ بنایا، تاہم یہ واضح نہیں کہ جاسوسی مرکز حملے کا اصل ہدف تھا یا نہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حملے کے نتیجے میں سفارتخانے کی چھت کا ایک حصہ گر گیا اور اندر دھواں بھر گیا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ایک وارننگ میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانے کو "ساختی نقصان" پہنچا ہے اور عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ “جگہ پر ہی پناہ لیے رکھیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3557 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C