ایف بی آر کو بے نامی جائیدادیں اور بینک اکاونٹس ضبط کرنے کا اختیارمل گیا
👁️ 164 بار دیکھا گیا
ایف بی آر کو بے نامی جائیدادیں اور بینک اکاونٹس ضبط کرنے کا اختیارمل گیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں بے نامی اکاؤنٹس ایکٹ 2019ء نافذ کردیا،جو فوری طورپر نافذ العمل ہوگا۔
ایف بی آر کو بے نامی جائیدادیں اور بینک اکاونٹس ضبط کرنے کا اختیارمل گیا، منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں اور بینک اکاونٹس ضبط کرنے کیلئےبے نامی ایکٹ فور طور پر نافذ العمل ہوگا۔
ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق بے نامی اکاؤنٹس رکھنے والوں کو ٹیکس نوٹس جاری کیے جاسکیں گے،جواب نہ ملنے پر رقم فوری ضبط ہوجائے گی۔
ذرائع کے مطابق اس وقت بے نامی اکاؤنٹس میں50 ارب روپے کی موجودگی کی معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں۔
ایف بی آر کی طرف سے جاری ایس آر او کے مطابق اب بے نامی اکاونٹس رکھنے والوں کو ٹیکس کے لیے نوٹسز جاری کیے جاسکیں گے، بے نامی اکاونٹس، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد پر نوٹس کا جواب نہ ملنے پر رقم یا جائیداد فوری ضبط کرلی جائےگی۔
ذرائع کے مطابق 20لاکھ روپے تک بےنا می جائیداد، اکاؤنٹس کی نشاندہی کرنے والے کو 5فیصد، 20لاکھ سے 50لاکھ کے درمیان مالیت کی نشاندہی پر 4فیصد کے ساتھ ایک لاکھ روپے اور 50لاکھ روپے سے زیادہ کی بے نامی اکاونٹ اور جائدادوں کی نشاندہی پر مالیت کا 3فیصد اور 2لاکھ 20ہزار روپے ملیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایکٹ کا اطلاق بے نامی بینک اکاونٹس، بے نامی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد پر ہوگا۔
یہ ایکٹ ایک سال پہلے پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا لیکن ایف بی آر اس کے رولز مرتب نہیں کر پا رہا تھا،وزیراعظم عمران خان نے 2 ہفتے پہلے ایکٹ کو فوری طور پر نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C