27/March/2026

باجوڑ: افغانستان سے فائرنگ، تین پاکستانی اہلکار زخمی

👁️ 220 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
باجوڑ: افغانستان سے فائرنگ، تین پاکستانی اہلکار زخمی

باجوڑ: افغانستان سے فائرنگ، تین پاکستانی اہلکار زخمی

خار (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے نوا پاس سیکٹر میں افغان جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

 

سرکاری ذرائع کے مطابق افغان سائیڈ سے سکیورٹی فورسز کی ایک پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے سمال آرمز اور مارٹر سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سید عمر، فرنٹیئر کور (ایف سی) کے نائیک عمران اور سپاہی عارف زخمی ہو گئے۔

 

زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

 

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پاکستانی فورسز کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی، تاہم مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C