باجوڑ اور کنڑ کے قبائلی عمائدین کے درمیان امن معاہدہ، مکمل جنگ بندی کا اعلان
👁️ 224 بار دیکھا گیا
باجوڑ اور کنڑ کے قبائلی عمائدین کے درمیان امن معاہدہ، مکمل جنگ بندی کا اعلان
خار (ڈیلی اردو/ٹی این این) شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ اور افغان صوبہ کنڑ کے مشران کے درمیان پاک افغان بارڈر ناواپاس پر منعقد ہونے والے تاریخی امن جرگے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مکمل جنگ بندی کا اہم اعلان کر دیا گیا۔
جرگے میں طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کے مطابق باجوڑ اور مہمند کی جانب سے کنڑ کی طرف کسی بھی قسم کی فائرنگ نہیں کی جائے گی، جبکہ افغان صوبہ کنڑ کی جانب سے بھی کوئی فائر نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے امن معاہدے کا باقاعدہ متن بھی جاری کر دیا گیا۔
باجوڑ کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی لعلی شاہ پختون یار نے جرگے کی قیادت کی، جبکہ افغانستان کی جانب سے کنڑ کے قبائلی عمائدین نے بھرپور نمائندگی کی۔
معاہدے کے مطابق باجوڑ اور کنڑ کے مشران ہر تین مہینے بعد باقاعدہ ملاقات کریں گے، جس میں امن معاہدے پر عملدرآمد اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ باجوڑ کی آئندہ قیادت بھی حاجی لعلی شاہ پختون یار کریں گے۔
حاجی لعلی شاہ پختون یار نے تاریخی امن معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں دیرپا امن کی جانب اہم قدم ہے۔
جرگے کے اختتام پر امارات اسلامی اور افغان مشران کی جانب سے باجوڑ کی قیادت کرنے والے حاجی لعلی شاہ پختون یار کو امن کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے پر امن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C