باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
👁️ 407 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
باجوڑ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں واقع تلی ڈیم کے قریب ہونے والے ایک دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ڈی ایس پی جمال شاہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے ایک شخص کی لاش نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ دوسرے شخص کی تلاش تلی ڈیم کے پانی میں جاری ہے۔ ریسکیو اہلکار ڈیم میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں اور لاپتا شخص کی تلاش کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت سلیمان قاری فقیر، سکنہ تلے، اور غلام سبحان کے ناموں سے ہوئی ہے، تاہم حکام کی جانب سے ان کی شناخت کی باضابطہ تصدیق کا انتظار ہے۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او باچا رحمان کی قیادت میں بھاری نفری نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ بم ڈسپوزل اور تفتیشی ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت اور اس کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا۔ پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C