باجوڑ میں تحریک طالبان پاکستان کے حملے میں ایک پاکستانی فوجی ہلاک، دو زخمی
👁️ 56 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں تحریک طالبان پاکستان کے حملے میں ایک پاکستانی فوجی ہلاک، دو زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کے ایک گشتی دستے پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کا ایک سپاہی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ کی رات کو تحصیل لوئی ماموند کے علاقے کٹ کوٹ میں دہشت گردوں نے پاکستانی فوج کی ایک گشتی پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت سپاہی راشد جمشید کے نام سے ہوئی ہے۔ راشد جمشید کا تعلق مانسہرہ کے علاقے اوگی سے تھا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1441089474885087242?s=19
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ترجمان ٹی ٹی پی محمد خراسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ مجاہدین کے حملے میں دو فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
یمن میں 2022 کی جنگ بندی کے بعد شدید ترین کشیدگی، الجوف میں جھڑپیں اور حوثی پیش قدمی
17/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
طائف میں حوثی ڈرون کے ملبے سے یمنی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو افراد زخمی
17/September/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کی جوہری حیثیت ناقابل واپسی ہے، کم یو جونگ
17/September/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں فوجی تعیناتی پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں: جنوبی کوریا
17/September/2026 👁️ 227 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9149 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7431 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5199 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C