بارکھان میں دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی مرید بگٹی ہلاک، گن مین زخمی
👁️ 295 بار دیکھا گیا
بارکھان میں دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی مرید بگٹی ہلاک، گن مین زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) مرید بگٹی ہلاک جبکہ ان کے ساتھ موجود گن مین زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق منگل کی شب بارکھان کے علاقے میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ ڈی ایس پی مرید بگٹی ایک نجی گاڑی میں اپنے گن مین کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے انہیں اغوا کرنے کے بعد فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی مرید بگٹی ہلاک ہو گئے، جبکہ ان کے ساتھ موجود گن مین زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے میڈیا شاہد رند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی مرید بگٹی ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
شاہد رند نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی اور بلوچستان میں امن و امان کو خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C