بحیرہ روم میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 150 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ
👁️ 140 بار دیکھا گیا
بحیرہ روم میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 150 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ
استنبول (ڈیلی اردو) بحیرہ روم میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 150 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ کشتی میں زیادہ تر افریقی اور عرب ممالک کے باشندے سوار تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبین کوسٹ گارڈ زکے حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن لیبیا سے یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے کہ بحیرہ روم میں کشتیاں الٹ گئیں جس سے 150 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق لیبیا کے کوسٹ گارڈز اور اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے کے بیانات کے مطابق یہ المناک اور بہت ہلاک خیز واقعہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے 120 کلومیٹر یا 75 میل کے فاصلے پر کھلے سمندر میں جمعرات 25 جولائی کو پیش آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی 2 کشیتوں میں تقریباً 300 افراد سوار تھے۔
حادثے کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ترجمان چارلی یاکسلی بتایا ہے کہ 147 مہاجرین کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 150 تارکین وطن ایسے ہیں جو تاحال لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ سمندر میں ڈوب گئے ہیں۔
اقوام متحدہ نے بحیرہ روم میں تقریبا تین سو مہاجرین سے بھری دو کشتیوں کے کھلے سمندر میں الٹ جانے کو سال کا سب سے بڑا المیہ قرار دے دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال میں اب تک بحیرہ روم میں 700 کے قریب مہاجرین اور تارکین وطن ہلاک ہوچکے ہیں۔
قبل ازیں لیبیا کے ساحلی محافظوں نے رواں ہفتے کے آغاز پر بھی 30 ایسے مہاجرین کو حراست میں لے لیا تھا، جو سمندری راستے سے یوپ پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ ان تارکین وطن کو بعد میں لیبیا میں تاجورہ کے حراستی مرکز میں پہنچا دیا گیا تھا۔ رواں ماہ کے اوائل میں اس حراستی مرکز پر کیے گئے ایک فضائی حملے میں بھی 50 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔
اس مرکز میں اس وقت بھی 200 سے زائد تارکین وطن کو رکھا جا رہا ہے۔ لیکن مزید پریشانی کی بات یہ بھی ہے کہ یہ مرکز خانہ جنگی کے شکار ملک لیبیا میں ایک ایسی جگہ پر واقع ہے، جہاں سے متحارب جنگی فریقین کے مابین ہونے والی شدید زمینی اور فضائی لڑائی بھی زیادہ دور نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 273 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 208 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 357 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8954 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4796 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2909 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2559 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2315 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C