برطانیہ: صحافیوں کو دھمکی دینے پر ایرانی سفارتکار کی طلبی
👁️ 126 بار دیکھا گیا
برطانیہ: صحافیوں کو دھمکی دینے پر ایرانی سفارتکار کی طلبی
لندن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز) برطانیہ کا کہنا ہے کہ تہران کی جانب سے صحافیوں کو جان سے مارنے کی “باوثوق” مخصوص دھمکیاں ملی ہیں۔ یہ اطلاع اسی روز سامنے آئی جب اسکاٹش حکام نے ایک نوجوان ایرانی پہلوان کو بھی دھمکیاں ملنے کے بعد اپنے تحفظ میں لے لیا۔
برطانیہ میں مقیم جلا وطن ایرانی صحافیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد برطانوی حکام نے جمعے کے روز لندن میں ایران کے اعلیٰ سفارت کار کو طلب کر لیا۔
برطانوی وزیر خارجہ جیمس کلیورلی نے ایک ٹویٹ میں بتایا، “میں نے آج ایرانی ناظم الامور کو اس وقت طلب کیا جب برطانیہ میں کام کرنے والے صحافیوں کو ایران کی جانب سے فوری طور پر جان کو لاحق خطرات کا سامنا تھا۔” انہوں نے مزید کہا، “ہم برطانیہ میں رہنے والے کسی بھی شخص کو بیرونی ملکوں کی جانب سے کسی طرح کے خطرات اور دھمکیوں کو برداشت نہیں کرتے۔”
حکام نے مخصوص دھمکیوں کی وضاحت نہیں کی۔ لیکن لندن میں قائم والنٹ میڈیا، جو فارسی زبان میں ایک آزاد ایران انٹرنیشنل ٹی وی چینل چلاتا ہے، نے کہا کہ اس کے دو برطانوی ایرانی صحافیوں کو ایران کی ایلیٹ فورس پاسداران انقلاب کی جانب سے “جان سے مارنے کی معتبر دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔”
بہت سے دیگر خبر رساں اداروں کی طرح ایران انٹرنیشنل ٹی وی بھی ستمبر کے وسط میں تہران میں مبینہ اخلاقی پولیس کے ہاتھوں 22 سالہ کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے مظاہروں اور شورش کی خبریں بڑے پیمانے پر نشر کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ مہسا امینی کو سخت حجاب قانون پر مبینہ عمل درآمد نہیں کرنے کے الزام میں اخلاقی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا اور بعد میں حراست کے دوران ہی ان کی موت ہو گئی تھی۔
والنٹ میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے متعدد صحافیوں کو دھمکیوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ حالانکہ لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس نے اس صورت حال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
I have summoned the Iranian Chargé d’Affaires today after journalists working in the UK were subject to immediate threats to life from Iran.
We do not tolerate threats and intimidation from foreign nations towards individuals living in the UK.https://t.co/7AFY0Y9ruD
— James Cleverly???????? (@JamesCleverly) November 11, 2022
نوجوان ایرانی پہلوان کو بھی تہران سے خطرہ
اسکاٹش حکام نے جمعے کے روز بتایا کہ انہوں نے ایک 22 سالہ ایرانی خاتون پہلوان ملکہ بلالی کو تہران حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔
اسکاٹ لینڈ پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ بلالی کی حفاظت کے لیے ایک “حفاظتی منصوبہ” ترتیب دیا گیا ہے۔ وہ اس وقت اسکاٹ لینڈ میں مقیم ہیں اور اسکاٹ لینڈ کے لیے کشتی لڑ رہی ہیں۔
اس سال جون میں برطانوی ریسلنگ چمپئن شپ میں اسکاٹ لینڈ کے لیے طلائی تمغہ جیتنے کے بعد بلالی نے “زبردستی حجاب بند کرو” کے نعرے والے ایک پلے کارڈ دکھایا تھا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، “یہ دھمکیاں مجھے مزید مضبوط بناتی ہیں۔ مجھے جب بھی حکومت ایران کی طرف سے دھمکیاں ملتی ہیں تو میں سمجھتی ہوں کہ میں صحیح ہوں۔ اگر میں غلط ہوتی تو وہ مجھے دھمکیاں کیوں دیتے؟”
تہران نے بیرونی طاقتوں پر اسلامی جمہوریہ میں بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس نے برطانیہ کو بھی خبردار کیا ہے کہ اسے مداخلت کے لیے قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
تہران کا دعویٰ ہے کہ لندن، ایران مخالف صحافیوں کو پناہ دے رہا ہے۔ دوسری طرف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ ایران کے سخت گیر مذہبی عناصر بی بی سی فارسی سروس کے اراکین کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
برطانوی وزارت خارجہ نے ایران کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اظہار رائے کی آزادی کو دبا کر اختلاف رائے کو کچلنے کی کوشش کر رہا ہے اور میڈیا اداروں کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔
برطانو ی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں مظاہروں کے کمزور ہونے کے آثار نہیں دکھائی دے رہے ہیں اور وہاں اب تک 40 سے زیادہ صحافیوں کو گرفتار اور حراست میں لیا جاچکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2991 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C