برطانیہ میں بس اسٹاپ سے خفیہ دفاعی دستاویزات برآمد
👁️ 35 بار دیکھا گیا
برطانیہ میں بس اسٹاپ سے خفیہ دفاعی دستاویزات برآمد
لندن (ڈیلی اردو) برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ انگلینڈ کے بس اسٹاپ سے خفیہ دفاعی دستاویزات کیسے برآمد ہوئیں۔
ان خفیہ دستاویزات میں اس جنگی جہاز کی نقل و حرکت کا خاکہ درج تھا جس کے باعث کریمیا کے ساحل سے دور روس نے انتباہی فائر کیے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق برطانوی وزارت دفاع نے کہا کہ ایک ملازم نے اسے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ یہ دستاویزات غائب ہوگئی ہیں جس کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
شمالی آئرلینڈ کے وزیر برینڈن لیوِس نے ‘اسکائی نیوز’ کو بتایا کہ ‘اس کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے تھی’۔
انہوں نے کہا کہ ‘اس کی اس وقت اطلاع دی گئی تھی جبکہ صورتحال کی اندرونی تحقیقات کی جارہی ہیں’۔
ایک گمنام شخص نے ‘بی بی سی’ کو بتایا کہ انہیں جنوبی انگلینڈ میں کینٹ کے ایک بس اسٹاپ کے پیچھے سے 50 صفحات پر مشتمل درجہ بند دستاویزات ملیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ان دستاویزات میں برطانوی ایچ ایم ایس ڈیفینڈر کے لیے ممکنہ روسی ردعمل کے حوالے سے بات کی گئی تھی، یہ جنگی جہاز کریمیا کے ساحل سے دور یوکرائن کے پانیوں میں سفر کر رہا تھا۔
روس نے بدھ کو کہا تھا کہ اس نے اپنے علاقائی پانیوں کی خلاف ورزی پر بحیرہ اسود میں نیوی کے ایک جہاز پر انتباہی گولیاں چلائی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، تیل برآمدات پر دوبارہ پابندیاں عائد
08/July/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
پاکستان نے لیبیا کے متحارب دھڑوں میں ثالثی کا عمل شروع کر دیا
08/July/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو تباہی کی دھمکی دے دی، تہران کا سخت جوابی انتباہ
08/July/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا اسمبلی میں صحافیوں پر قید، جرمانہ اور پابندی کا قانون منظور
08/July/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران نے آبنائے ہرمز میں تین بحری جہازوں کو نشانہ بنایا
08/July/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8903 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4730 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3524 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2522 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2273 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1965 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C