بشریٰ بی بی سے اختلافات کی خبریں؟ بالاخر وزیر اعظم عمران خان نے خاموشی توڑ دی
👁️ 80 بار دیکھا گیا
بشریٰ بی بی سے اختلافات کی خبریں؟ بالاخر وزیر اعظم عمران خان نے خاموشی توڑ دی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈ یا پر وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گرم تھیں تاہم وزیراعظم نے خود ہی وضاحت پیش کر کے تمام افواہوں کا دم توڑ دیا۔
نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق اینکر پرسن جنید سلیم نے وزیر اعظم عمران خان کی خاتون اول سے علیحدگی کے متعلق افواہوں پر سوال کیا تو اس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اہلیہ میرے لیے خدا کی نعمت ہے ،جب تک زندگی ہے ،ساتھ رہیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں میں صداقت نہیں۔
خیال رہے کہ عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے لڑائی کی خبر سب سے پہلے چینل ٹوئنٹی فور نیوز پر پاکستان کے معروف تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے اپنے پروگرام میں بریک کی تھی۔انہوں نے اپنے ساتھی پروگرام اینکر اسامہ ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’چڑیا کہتی ہے کہ بنی گالہ میں پھڈا پڑ گیا ہے، وہاں کام تمام ہونے والا تھا کہ کچھ لوگ بیچ میں پڑے اور معاملے کو ٹھنڈا کیا‘‘۔
اگرچہ نجم سیٹھی نے عمران خان یا بشریٰ مانیکا میں سے کسی کا بھی نا م نہیں لیا تھا تاہم خبروں کے قارئین اور ناظرین کا ماننا ہے کہ نجم سیٹھی بنی گالہ میں عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے حوالے سے ہی بات کر رہے تھے۔ اس خبر کے بریک ہونے کے فوری بعد ہی حکومتی ایوانوں میں تھرتھلی مچ گئی تھی جس کے بعد چینل ٹوئنٹی فور کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے چینل کی نشریات پاکستان کے مختلف شہروں میں بند کروا دی گئی ہے۔ بعد ازاں 24 نیوز کی نشریات پانچ روز بعد بحال کردی گئی۔
ٹوئنٹی فور نیوز چینل کی بندش پر معروف خاتون صحافی گل بخاری نے بھی نجم سیٹھی کو طنزیہ قسم کا مشورہ دیا ہے۔
صحافی احمد نورانی نے لکھا ہے کہ ’’یہ سوچ کر بھی افسوس ہوتا کہ ہر کسی کو ہر وقت ماں بہن کی گالیاں نکالنے اور کرپٹ ہونے کے الزامات لگانے والے ہمارے پی ٹی آئی کے سپورٹرز اب محترمہ بشری بی بی کو بھی گالیاں نکالیں گے اور ان کی ذات پر طرح طرح کے الزام لگائیں گے. یا اللہ رحم فرما‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5081 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C