بلوچستان: تربت میں ریجنل الیکشن کمشنر کے دفتر پر حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 30 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تربت میں ریجنل الیکشن کمشنر کے دفتر پر حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز تربت میں ریجنل الیکشن کمشنر آفس میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کیچ ضیا مندوخیل نے صحافیوں کو بتایا کہ زراعت کالونی تربت میں واقع ریجنل الیکشن کمشنر کے دفتر میں نامعلوم مسلح افراد نے داخل ہونے کی کوشش کی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے اندر دستی بم پھینکا۔ تاہم الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر کے احاطے میں دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھہ ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار نمروز ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
اُدھر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے ریجنل الیکشن کمشنر آفس تربت میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب کی۔
علی مردان خان ڈومکی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’ واقعہ قابل مذمت اور پرامن انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے کی سازش ہے، تربت میں الیکشن کمشنر کے دفتر پر فائرنگ کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ عوام اور امیدواروں کو پرامن اور سازگار ماحول کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
دوسری جانب بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں ٹائم ڈیوائس دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا المخا کے قریب سعودی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے جدید 240 ملی میٹر راکٹ لانچر کا تجربہ کرلیا
24/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، تیگرائی فورسز کا ایئرپورٹ پر قبضہ، سات مسلح گروپ متحد
24/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس کا خفیہ آپریشن، مبینہ طور پر 2 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9171 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5249 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C