بلوچستان: خضدار میں نامعلوم افراد کے حملے میں جمیعت علمائے اسلام کے 2 رہنما ہلاک، 2 افراد زخمی
👁️ 159 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خضدار میں نامعلوم افراد کے حملے میں جمیعت علمائے اسلام کے 2 رہنما ہلاک، 2 افراد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں وڈیرہ غلام سرور موسیانی سمیت جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے دو رہنما ہلاک ہو گئے ہیں۔
ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے زہری کے علاقے تراسانی میں سنیچر کی شب گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔
وڈیرہ غلام سرور لاپتا افراد کے رشتہ داروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سوراب گئے تھے جو کہ زہری سے نو افراد کی جبری گمشدگی کے خلاف کوئٹہ، کراچی شاہراہ پر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔
زہری کے اسسٹنٹ کمشنر خالد شمس نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ وڈیرہ غلام سرور ایک گاڑی میں تین افراد کے ہمراہ واپس اپنے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے تراسانی کے علاقے میں رات کو 9 بجے ان پر حملہ کر دیا۔
اس حملے میں وڈیرہ غلام سرور کے علاوہ جے یوآئی کے ایک اور مقامی رہنما مولوی امان اللہ ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ واقعے کے بارے میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ابھی تک اس واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
وڈیرہ غلام سرور جے یوآئی کے سابق رہنما اور وزیر وڈیرہ عبدالخالق کے صاحبزادے تھے۔
جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے جے یو آئی بلوچستان کے رہنما وڈیرہ غلام سرور اور مولوی امان اللہ کے قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ان کی جماعت اور مذہبی طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ہدف بنا کر قتل کیا جا رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ان کی جماعت کو جمہوریت کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار
01/August/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں کا سیکیورٹی بحران پر وزیر داخلہ سے اہم ملاقات
01/August/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
بنوں میں امن کمیٹی عمائدین پر ڈرون حملہ، 5 افراد زخمی
01/August/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان لوئر میں کرفیو نافذ، بازار بند، آمدورفت پر پابندی عائد
01/August/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
دہشت گردوں سے مذاکرات کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈالنا ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
01/August/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
01/August/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9000 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4875 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3748 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3617 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2601 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2349 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C