بلوچستان: دکی میں دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
👁️ 248 بار دیکھا گیا
بلوچستان: دکی میں دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو)پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے تصدیق کی ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد کے جسموں پر گولیوں کے متعدد نشانات پائے گئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت لعل خان ولد رحیم خان، سکنہ چھپر رکنی، اور موسیٰ خان ولد میرو، سکنہ پژہ کوہلو کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، تاہم فوری طور پر واقعے کی نوعیت اور محرکات کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C