بلوچستان: سبی میں پولیس چوکی پر دستی بم حملہ
👁️ 55 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سبی میں پولیس چوکی پر دستی بم حملہ
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں ٹریفک پولیس بوتھ پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ موٹرسائیکل سوار پولیس بوتھ پر بم پھینک کر فرار ہو گئے، دستی بم دھماکے سے پھٹ گیا، کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کا کہنا تھاکہ بم دھماکے سے پولیس بوتھ کو جزوی نقصان پہنچا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار ظہور بلیدی کے گھر پردستی بم حملہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حسین جان کے مطابق دستی بم ظہور بلیدی کےگھر کے اندر گر کر پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سبی میں جناح روڈ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی کے قریب دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔
دوسری جانب، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے ضلع سبی میں تحریک انصاف کی ریلی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا تھا۔
نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا معلوم نہیں ہوسکا اور سبی سمیت بلوچستان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا المخا کے قریب سعودی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے جدید 240 ملی میٹر راکٹ لانچر کا تجربہ کرلیا
24/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، تیگرائی فورسز کا ایئرپورٹ پر قبضہ، سات مسلح گروپ متحد
24/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس کا خفیہ آپریشن، مبینہ طور پر 2 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9171 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5249 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C