بلوچستان: قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک
👁️ 103 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ک م) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف حالیہ دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
ادھر بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے پدی زر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
صدر، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا خراج تحسین
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور عوام اور سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9199 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7473 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5293 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C