بلوچستان: مسلح حملوں میں 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، ایک زخمی
👁️ 58 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مسلح حملوں میں 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، ایک زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو)پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مسلح حملوں میں 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق پہلے واقعے میں نانا صاحب زیارت، گمباز کے قریب مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
لیویز حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے کی شناخت مرحبا خان کے نام سے ہوئی، جب کہ زخمی کی شناخت ادریس خان کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق ایک اور واقعے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے سپاہی عبدالحکیم اشائیزئی کو چمن میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق چمن ماسٹر پلان سائٹ پر موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، تاہم بعد ازاں ہسپتال میں دوران علاج چل بسے۔
پولیس حکام نے میت کو چمن کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا، حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اہلکار کو متعدد گولیاں لگی ہیں جس کے نتیجے میں اس کی فوری موت ہو گئی۔
میڈیکو لیگل رسمی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔
پولیس نے ایف سی اہلکار کے ہلاکت کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے، تاہم فوری طور پر کسی فرد یا گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ حملے ایک روز قبل بلوچستان کے اضلاع ہرنائی اور قلات اور خیبر پختونخوا کے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں انسداد دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں میں 23 دہشت گردوں کی ہلاکت اور 22 سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
لبنان سے انخلا نہیں ہوگا، اسرائیلی فوج سکیورٹی زونز میں موجود رہیگی، وزیر دفاع
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C