بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں کا سلسلہ جاری، 6 ہلاک اور متعدد زخمی
👁️ 206 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں کا سلسلہ جاری، 6 ہلاک اور متعدد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں فائرنگ اور بم دھماکوں کے مختلف واقعات میں چھ افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ولیج ایڈ میں سکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملے کے علاوہ فائرنگ کے واقعات میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور چھ سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ آصف خان نے بتایا کہ ان کے واقعات کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے شخص کی لاش بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
ولیج ایڈ کے علاقے میں ہونے والے حملے میں تین سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم پولیس نے تاحال اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
وزیر داخلہ کے معاون برائے میڈیا بابر خان یوسفزئی نے بتایا کہ کوئٹہ میں دو مقامات پر کالعدم تنظیموں کے حملوں کو ناکام بنایا گیا۔
دوسری جانب ضلع کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں نامعلوم افراد نے پولیس کی ایک چوکی پر حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق اس حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ حملہ آوروں نے چوکی پر موجود ایک گاڑی کو بھی نذر آتش کیا ہے۔
اس کے علاوہ ایران سے متصل ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کی شب خدابادان سمیت تین مقامات پر حملے کیے۔
ایک سینیئر سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان حملوں میں پانچ افراد مارے گئے جو کہ سرکار کے حامی بتائے جاتے ہیں۔
اہلکار نے دعویٰ کیا کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی چھ 6 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C