بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر متعدد مسلح حملے، 6 ہلاکتوں کی اطلاعات
👁️ 71 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر متعدد مسلح حملے، 6 ہلاکتوں کی اطلاعات
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز پر مسلح حملہ آوروں کی جانب سے متعدد حملے کیے گئے ہیں، جن میں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں پرتشدد واقعات کی لہر بدستور جاری ہے، جس میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر چاروں اطراف سے بھرپور حملہ کر دیا، جس میں ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ حملے کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئی، تاہم مسلح حملہ آوروں نے گھات لگا کر سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں شدید جھڑپ ہوئی۔ اب تک دونوں جانب ہلاکتوں کی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہو سکیں اور نہ ہی کسی مسلح تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تاہم، ان علاقوں میں بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کی سرگرمیاں دیکھی جا رہی ہیں۔
پنجگور میں فرنٹیئر کور کے مرکزی کیمپ پر مسلح حملہ آوروں نے جی ایل اور راکٹ لانچر کے ذریعے حملہ کیا، جس میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے قبول کر لی ہے۔
قلات کے علاقے ہربوئی میں مسلح افراد نے پاک فوج کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگجوؤں کے ہاتھ حملے کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور دیگر سامان لگا ہے۔
ان واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو چکی ہے، جہاں علیحدگی پسند تنظیموں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C