بلوچستان: پشین میں خودکش حملہ آور سمیت طالبان کمانڈر اور 5 دہشت گرد ہلاک
👁️ 134 بار دیکھا گیا
بلوچستان: پشین میں خودکش حملہ آور سمیت طالبان کمانڈر اور 5 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرخاب مہاجر کیمپ کے قریب انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن میں طالبان کمانڈر سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک خودکش حملہ آور کو روک لیا گیا تھا تاہم اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ہلاک ہونے والوں میں گروہ کا سرغنہ عبدالہادی بھی شامل ہے۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گرد پولیس لائن اور کیڈٹ کالج پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C