بلوچستان: پشین میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، تین مطلوب سمیت 5 شدت پسند ہلاک
👁️ 301 بار دیکھا گیا
بلوچستان: پشین میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، تین مطلوب سمیت 5 شدت پسند ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع پشین میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی نے پشین کے علاقے کلی کربلا میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے مطلوب شدت پسند ثنااللہ آغا کو ہلاک کیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس میں مرکزی ملزم کے دو بھائیوں سمیت مجموعی طور پر 5 شدت پسند مارے گئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں 10 سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران شدت پسندوں کے قبضے سے راکٹ لانچر، دستی بم اور بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا۔
ہلاک شدہ شدت پسند دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ آپریشن ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایا کی سربراہی میں کیا گیا، جبکہ کلی کربلا میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
دریں اثنا، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور زخمی اہلکاروں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی بہادری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے دارالحکومت میں فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکا، نوعیت معلوم نہ ہوسکی
01/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
اپر کرم میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ڈرائیور محفوظ رہا
01/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C