بلوچستان: پشین میں سی ٹی ڈی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 10 شدت پسند ہلاک
👁️ 258 بار دیکھا گیا
بلوچستان: پشین میں سی ٹی ڈی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 10 شدت پسند ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع پشین میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 10 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پشین میں کارروائی کے دوران کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 10 شدت پسندوں کو ہلاک کیا، جبکہ کارروائی کے دوران 10 سی ٹی ڈی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
منگل کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی شاہد رند کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایہ نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر پشین میں کارروائی کی، جس میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے 10 شدت پسند ہلاک ہوئے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، جس میں راکٹ لانچر، ہینڈ گرنیڈز اور کلاشنکوفیں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے جدید اسلحے کا فرانزک تجزیہ کرایا جائے گا، جبکہ شدت پسندوں کے پاس اس نوعیت کا جدید اسلحہ ہونا ایک سوالیہ نشان ہے۔
اعتزاز احمد گورایہ نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 10 سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ ڈپٹی کمشنر پشین اور ان کی ٹیم نے آپریشن میں بھرپور تعاون کیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے شدت پسندوں کو پیغام دیا کہ وہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی شاہد رند نے کہا کہ ریاست کے سامنے کھڑے ہونے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور دہشت گردی پھیلانے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کالعدم تنظیموں کے سہولت کاروں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے دارالحکومت میں فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکا، نوعیت معلوم نہ ہوسکی
01/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
اپر کرم میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ڈرائیور محفوظ رہا
01/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C