بلوچستان: پشین میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹس برآمد
👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان: پشین میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹس برآمد
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستانی پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان کے سرحدی ضلع پیشن کے علاقے ٹوبہ کاکڑی میں آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
لیویز حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پشین کے علاقے ٹوبہ کاکڑی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے نتیجے میں چار دہشتگرد گرفتار کر لیے گئے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ راکٹ لانچر، اینٹی ٹینک مائنز اور خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والا مواد برآمد ہوا۔
لیویز حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی کے قریب دھماکے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
پولیس کے مطابق حملے میں قبائلی شخصیت عبدالصمد سمالانی تھے جو محفوظ رہے جبکہ دھماکے میں محمد ابراہیم سرمستانی اور نادر ہلاک ہوگئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9199 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5293 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C