بلوچستان: پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور کیچ سے اغوا
👁️ 129 بار دیکھا گیا
بلوچستان: پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدور کیچ سے اغوا
کوئٹہ (ڈیلی اردو/آن لائن) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کی سب تحصیل ہوشاپ سے پنجاب کے پانچ افراد کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ کی شام ضلع کیچ کی سب تحصیل ہوشاپ کے نواحی گاں ڈنڈار میں نامعلوم مسلح افراد نے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو اس وقت اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جب وہ سرکاری ٹیلی کام کمپنی یوفون کے ایک نئے ٹاور کی تنصیب کے لیے وہاں کام کررہے تھے۔
لیویز ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کی اور بتایا کہ اغوا کا یہ واقعہ بلوچستان کی شورش سے زیادہ متاثرہ ضلع آواران کے قریب تقریبا 7 کلومیٹر کیچ ضلع کے اندر پیش آیا۔
لیویز کے مطابق یہ افراد ایک کرولا گاڑی پر اس علاقے میں کام کے لیے سیکیورٹی کے بغیر گئے تھے۔ اغوا ہونے والوں میں نزیر احمد، محمد طارق، صفدر علی، فاروق اور حسنین شامل ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تربت نے ڈپٹی کمشنر کیچ کی ہدایت پر لیویز کی ایک ٹیم مزکورہ علاقہ کی جانب روانہ کردیا ہے۔ تاہم ابھی تک مغویوں کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہوسکی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا المخا کے قریب سعودی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے جدید 240 ملی میٹر راکٹ لانچر کا تجربہ کرلیا
24/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، تیگرائی فورسز کا ایئرپورٹ پر قبضہ، سات مسلح گروپ متحد
24/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس کا خفیہ آپریشن، مبینہ طور پر 2 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9171 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5249 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C