24/February/2026

بلوچستان: پولیس لائنز اور کیڈٹ کالج پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام، 5 دہشتگرد ہلاک

👁️ 164 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: پولیس لائنز اور کیڈٹ کالج پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام، 5 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: پولیس لائنز اور کیڈٹ کالج پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام، 5 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان میں سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع پشین میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ حکام کے مطابق انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی ایک سازش ناکام بن دی۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق فوج کے شعبے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کو مصدقہ خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ارکان پولیس لائنز اور کیڈٹ کالج پشین پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ملزمان کیڈٹ کالج کے قریب ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے اور حملوں کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے وہاں کارروائی شروع کر دی۔

آئی ایس پی آر کے ایک بیان کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کا دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہوا اور تقریباً ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اس دوران ایک دہشت گرد نے خود کو ایک باردوی جیکٹ کے دھماکے سے اڑا دیا جبکہ چار دیگر کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس مکان کی تلاشی کے دوران جدید اسلحہ، بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد، دستی بم اور ضلع پشین کے حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے۔

پاکستان میں سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز بلوچستان کے ضلع پشین میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ حکام کے مطابق انٹیلیجنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی ایک سازش ناکام بن دی۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق فوج کے شعبے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کو مصدقہ خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ارکان پولیس لائنز اور کیڈٹ کالج پشین پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ملزمان کیڈٹ کالج کے قریب ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے اور حملوں کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے وہاں کارروائی شروع کر دی۔

آئی ایس پی آر کے ایک بیان کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کا دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہوا اور تقریباً ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اس دوران ایک دہشت گرد نے خود کو ایک باردوی جیکٹ کے دھماکے سے اڑا دیا جبکہ چار دیگر کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس مکان کی تلاشی کے دوران جدید اسلحہ، بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد، دستی بم اور ضلع پشین کے حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد ماضی میں سکیورٹی فورسز، پولیس اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث رہے تھے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی کوئٹہ اور بارکھان میں الگ الگ مسلح کارروائیوں میں کم از کم چودہ عسکریت پسند ہلاک کر دیے گئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C