بلوچستان: چاغی میں سونے کان پر دہشت گردوں کا حملہ، 10 افراد ہلاک
👁️ 794 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چاغی میں سونے کان پر دہشت گردوں کا حملہ، 10 افراد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) پاکستانی حکام کے مطابق ملک کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں تانبے اور سونے کی ایک مائننگ سائٹ پر عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں ایک ترک شہری بھی شامل ہے، جبکہ ایک دوسرے ترک شہری کو اغوا بھی کر لیا گیا۔
ایک مقامی انتظامی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ بدھ 22 اپریل کے روز موٹر سائیکلوں اور دیگر سواریوں پر سوار تقریباً 40 مسلح افراد نے نیشنل ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ کی ایک کان پر دھاوا بول دیا۔ یہ کان ضلع چاغی کے داریگوان نامی علاقے میں واقع ہے۔
ابھی تک کسی بھی مسلح گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم حالیہ برسوں میں مقامی بلوچ علیحدگی پسند گروپوں نے اس علاقے میں اپنے وہ حملے تیز کر دیے ہیں، جن میں کان کنی کے منصوبوں کو بھی عسکریت پسندانہ کارروائیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کے ساتھ گفتگو میں اس حملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اس واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک ترک شہری، چھ مزدور اور تین سکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔
اس اہلکار نے مزید بتایا، ’’حملہ آوروں نے اس حملے کے دوران ایک ترک شہری کو اغوا بھی کر لیا۔‘‘ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔
متعلقہ مائننگ کمپنی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل کے دوران علاقے کو محفوظ بنا لیا۔ تاہم اس کمپنی نے جانی نقصانات کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
بلوچستان میں حالیہ برسوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جن میں وہ نہ صرف سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے آئے ہیں بلکہ نجی اداروں اور غیر ملکیوں پر بھی حملے کرتے رہے ہیں۔
دوسری طرف پاکستانی فوج اور ریاست کے ادارے صوبے میں عسکریت پسندوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C