بلوچستان: کوہلو میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک
👁️ 54 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوہلو میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں شدت پسندوں کے ایک حملے میں فرنٹیئر کور کے کم از کم چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں ایف سی کی خان زمان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب حملہ کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں چار اہلکار ہلاک جب کہ ایک زخمی بھی ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں حوالدار اکبر، سپاہی کاشف، منور خان اور سپاہی حضرت بلال شامل ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے فوری بعد فرنٹیئر کور (ایف سی) کی اضافی نفری اس چیک پوسٹ پر پہنچی اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے مقامی پسپتال منتقل کیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کے علاوہ ناکہ بندی کی گئی ہے۔
دوسری جانب حملے کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 215 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 219 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26296 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C