بلوچستان: کیچ میں ٹارگٹ کلنگ اور جبری گمشدگیوں کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال
👁️ 201 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ میں ٹارگٹ کلنگ اور جبری گمشدگیوں کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع کیچ کے ہیڈ کوارٹر تربت میں معروف ماہر تعلیم شریف ذاکر پر قاتلانہ حملے، ٹارگٹ کلنگ اور جبری گمنشدگیوں کے واقعات کے خلاف شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی۔
شٹرڈائون ہڑتال کی کال تربت سول سوسائٹی کی جانب سے دی گئی تھی جس کے باعث شہر کے تمام تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی۔
شریف ذاکر تربت میں ایک ٹیچر کے علاوہ معروف نجی تعلیمی ادارے کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ ان پر حملے کے خلاف تربت میں نجی تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔
شریف ذاکر پر گذشتہ روز نامعلوم افراد نے شہر کے مرکزی علاقے سے دو کلومیٹر دور کوشک ملک آباد کے علاقے میں حملہ کیا تھا جس میں گولی لگنے سے وہ زخمی ہوئے تھے۔
تربت پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ شریف ذاکر پر حملے کا مقدمہ پولیس سٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
تربت سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست نے بتایا کہ شریف ذاکر پر حملے سے قبل ان کے بھائی کو قتل کیا گیا لیکن ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ چار فروری کو شریف ذاکر کے بیٹے کامل شریف اور بھتیجے احسان سرور کو مبینہ طور پر جبری طور پر لاپتہ کیا گیا جن کی تاحال بازیابی نہیں ہوئی۔
گلزار دوست نے کہا کہ چند روز قبل تربت شہر میں ایک اور سیاسی کارکن اور ایم فل اسکالر اللہ داد بلوچ کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9198 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5291 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C