بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز پر بی ایل اے کا حملہ، تین اہلکار ہلاک
👁️ 327 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز پر بی ایل اے کا حملہ، تین اہلکار ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ایران سے متصل ساحلی ضلع گوادر کے علاقے جیونی میں دہشت گردوں کے حملے میں کوسٹ گارڈز کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
مکران ڈویژن کے ایک سینیئر سرکاری اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ جیونی کی سمندری حدود میں اس وقت پیش آیا جب کوسٹ گارڈز کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے۔ نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔
حکام کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں نائیک افضل، سپاہی جمیل اور سپاہی عمیر شامل ہیں۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔
دوسری جانب اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کر لی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 15 تاریخ کو بھی جیونی کے علاقے پانوان میں کوسٹ گارڈز پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں دو اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ جیونی تحصیل ایران سے متصل سرحدی علاقہ ہے اور یہ سرحد سے تقریباً 25 سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C