بنوں سے ایف سی کے دو اہلکار عسکریت پسندوں کے ہاتھوں اغوا
👁️ 290 بار دیکھا گیا
بنوں سے ایف سی کے دو اہلکار عسکریت پسندوں کے ہاتھوں اغوا
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے پیران داؤد شاہ میں پولیس اسٹیشن کینٹ کی حدود سے فرنٹیئر کانسٹبلری (ایف سی) کے دو اہلکاروں کو عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا۔
اغوا کیے گئے اہلکاروں کی شناخت سپاہی راج ولی اور سپاہی عظمت (پلاٹون نمبر 553 دریوبہ) کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں اہلکار کرم گڑھی سے چھٹی پر واپس آرہے تھے کہ راستے میں عسکریت پسندوں نے انہیں روک کر اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکاروں کو اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں شواہد اکٹھے کرنے اور واقعے کی تفتیش میں مصروف ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں اور اہلکاروں کی بازیابی کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بزشکیان کا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کا عزم
30/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
کٹھوعہ میں سی آئی ایس ایف اہلکار کی فائرنگ، اسسٹنٹ کمانڈنٹ سمیت 4 اہلکار ہلاک
30/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بڈگام میں لشکر طیبہ کا اعلیٰ کمانڈر ہاشم موسیٰ ہلاک، مشترکہ آپریشن جاری
30/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں ہنگامہ، ہائی جیکنگ الرٹ کے بعد طیارے کی سعودی عرب میں لینڈنگ
30/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران میں مشہد احتجاج کیس کے دو افراد کو پھانسی، چار سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
30/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشنز، 5 دہشتگرد ہلاک
30/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26347 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15591 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11878 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9211 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7482 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C