بنوں: شدت پسندوں نے چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا، بڑی تباہی ٹل گئی
👁️ 63 بار دیکھا گیا
بنوں: شدت پسندوں نے چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا، بڑی تباہی ٹل گئی
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم شدت پسندوں نے ایک چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا جبکہ دوسری جگہ پر نصب بارودی مواد کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ سب ڈویژن وزیر میں پیش آیا، جہاں شدت پسندوں نے تفریحی مقام برگنتو چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ مذکورہ چیک پوسٹ کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پہلے ہی خالی کروایا جا چکا تھا، جس کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق اس سے قبل بھی اسی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے سفید جھنڈا لہرا دیا تھا۔
دوسری جانب بنوں کے علاقے کچہ بچک میں بنوں-ڈی آئی خان روڈ کے کنارے بارودی مواد برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے رکھا گیا یہ بارودی مواد ممکنہ تخریبی کارروائی کے لیے نصب کیا گیا تھا، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 کلو گرام وزنی دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا، جس سے بڑی تباہی کا خطرہ ٹل گیا۔
سیکیورٹی اداروں نے دونوں واقعات کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ متعلقہ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8838 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4582 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3289 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1908 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C