بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک
👁️ 251 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور مقامی پولیس نے تھانہ میراخیل کے علاقے جھنڈوخیل روڈ، نزد شگی مچن خیل میں مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو خطرناک دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ دو دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت سہیل خان عرف سنگری اور اسماعیل عرف عثمان کے نام سے ہوئی، جو گزشتہ عرصے میں متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں پولیس چیک پوسٹس شیخ لنڈک اور فتح خیل پر حملے، سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے، اور زیر تعمیر ریسکیو 1122 کی عمارت پر آئی ای ڈی حملہ شامل ہے۔ ان حملوں میں آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف، ایک پستول، متعدد کارتوس، موٹرسائیکل، دو موبائل فونز، دو شناختی کارڈز اور کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا ایک کارڈ برآمد کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے دارالحکومت میں فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکا، نوعیت معلوم نہ ہوسکی
01/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اپر کرم میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ڈرائیور محفوظ رہا
01/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C