بنوں میں سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، فائرنگ میں طالبان کمانڈر ہلاک
👁️ 121 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، فائرنگ میں طالبان کمانڈر ہلاک
بنوں (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی تفتیشی ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک طالبان کمانڈر ہلاک ہو گیا۔
سی ٹی ڈی بنوں کی ٹیم اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان پر حملے کی جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے جا رہی تھی کہ راستے میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔
حکام کے مطابق فائرنگ کے دوران زیر حراست دہشت گرد کمانڈر اُسامہ عرف دانیال عرف باغی ہلاک ہو گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک کمانڈر نئی شدت پسند تنظیم “اتحاد المجاہدین پاکستان” کا سرگرم رکن اور مبینہ ماسٹر مائنڈ تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد کو چھڑانے کے لیے سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔
جوابی فائرنگ میں ایک اور دہشت گرد کامیاب خان عرف اخلاص یار ولد نبوت خان سکنہ کابل خیل شیواہ، شمالی وزیرستان ہلاک ہوا۔
حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، دو میگزین اور دو ہینڈ گرینیڈز برآمد ہوئے جبکہ حملہ آور فرار ہوتے ہوئے اپنے زخمی ساتھیوں کو بھی ساتھ لے گئے۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے جوانوں کو بروقت کارروائی پر شاباش دی۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کسی کے سگے نہیں ہوتے اور مفاد کی خاطر اپنے ساتھیوں پر بھی فائر کھول دیتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C