بنوں میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک اور ایف سی اہلکار ہلاک
👁️ 52 بار دیکھا گیا
بنوں میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک اور ایف سی اہلکار ہلاک
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو/ٹی این این) پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کا اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ میریان عصمت اللہ خان کے مطابق ایف سی اہلکار خورشید عالم بلوچستان میں تعینات تھا اور لکی مروت کا رہائشی اور غیر شادی شدہ تھا۔ وہ کسی سے ملنے میریان کے علاقے میں موٹرسائیکل پر آیا ہوا تھا جہاں مسلح شدت پسندوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اوع لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے نامعلوم عسکریت پسندوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی گئی۔
ٹانک میں چوکی پر فائرنگ
دریں اثنا ضلع ٹانک میں لقمان چوکی پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس نے ڈیلی اردو کو بتایا ہے کہ ٹانک میں تھانہ سٹی کی حدود لقمان چوکی پر نامعلوم شدت پسندوں نے فائرنگ کی ہے ، جس سے چوکی پر تعینات پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
زخمی پولیس اہلکار کو فوری علاج معالجہ کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقیل کر دیا گیا، اور واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کا اہلکار احسان ہلاک ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق احسان چھٹی پر گھر آیا تھا جسے کریانہ پل کے ساتھ نامعلوم عسکریت پسندوں نے نشانہ بنایا۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
ان تمام حملوں کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر قبول کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقہ دہشت گردی کے لحاظ سے انتہائی خطرناک ہے جہاں پولیس معمول کی گشت بکتر بند گاڑی میں کرتے ہیں تاہم مبینہ طور پر مغرب سے پہلے تمام پولیس اہلکار تھانہ میں داخل ہو جاتے ہیں اور تھانہ کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
27/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
برطانیہ میں امریکی اڈے کے قریب تخریب کاری کا شبہ، ایران سے تعلق کی تحقیقات
27/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
واشنگٹن کا حوثیوں کے خلاف دباؤ بڑھانے کا اعلان، اسلحہ اور مالی وسائل روکنے کی کوششیں جاری
27/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کے سربراہ البرہان کا جنگ بندی سے انکار، امریکا سے کشیدگی کے دوران اخوان المسلمون سے تعلقات پھر زیرِ بحث
27/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9197 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5291 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C