بنوں میں عسکریت پسندوں کا خونریز سلسلہ: پولیس اہلکار ہلاک، راکٹ حملہ، کیمپ جلایا گیا
👁️ 264 بار دیکھا گیا
بنوں میں عسکریت پسندوں کا خونریز سلسلہ: پولیس اہلکار ہلاک، راکٹ حملہ، کیمپ جلایا گیا
بنوں (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں عسکریت پسندوں نے ایک پولیس اہلکار کو گھر کے سامنے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ہوید کی حدود میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل سوار عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار اقبال مزنگہ کو گھر کے سامنے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اقبال مزنگہ پولیس چوکی میں تعینات تھے۔ فائرنگ کے بعد عسکریت پسند موقع سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی۔ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور پولیس نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
تھانہ مریان پر عسکریت پسندوں کی راکٹ حملہ
عسکریت پسندوں نے تھانہ مریان کو نشانہ بناتے ہوئے دو راکٹ فائر کیے۔ حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم راکٹ لگنے سے پولیس اسٹیشن کی دیوار کو نقصان پہنچا۔
سرکلر روڈ پر نجی کمپنی کے کیمپ پر حملہ، مشینری جلا دی گئی
نجی کمپنی کے کیمپ پر حملہ
ضلع بنوں کے سرکلر روڈ پر نجی کمپنی کے کیمپ پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق 20 سے 25 عسکریت پسندوں نے گزشتہ رات کیمپ میں داخل ہو کر موجود تمام کنسٹرکشن کی مشینری جلا دی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
بنوں کے علاقے بکا خیل احمدزیی میں سیکیورٹی فورسز نے مین روڈ پر نصب بھاری مقدار میں بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق بارودی مواد ایک ڈرم میں رکھا گیا تھا، جسے انتہائی مہارت کے ساتھ ناکارہ بنا کر کسی بھی ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچا لیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے نتیجے میں علاقے کو بڑی تباہی سے محفوظ بنا لیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9012 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4897 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4554 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3760 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3631 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2618 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C