بنوں میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، افسر سمیت 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
👁️ 377 بار دیکھا گیا
بنوں میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، افسر سمیت 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ایک خودکش حملے میں پاکستان آرمی کے ایک افسر سمیت تین اہلکار ہلاک جبکہ ایک شہری سمیت چار اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر تھانہ ڈومیل کی حدود میں برمی خیل کے مقام پر سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے قافلے کی ایک گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پاکستان آرمی کا ایک افسر اور دو اہلکار ہلاک جبکہ ایک راہگیر سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق قافلہ پشاور سے بنوں جا رہا تھا کہ برمی خیل کے قریب یہ خودکش حملہ کیا گیا۔ دھماکہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ہلاک ہونے والوں میں نائیک شہباز، سپاہی آفتاب اور سپاہی بلال شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں سپاہی احسان، لانس نائیک اجمل، اکرام اور ایک شہری شامل ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق حملے میں تقریباً 150 سے 200 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور تباہ شدہ گاڑی کے حصے بھی ملے ہیں۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ دار عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C