بنوں میں پاکستانی طالبان کمانڈر سمیت 5 عسکریت پسند ہلاک، 7 زخمی
👁️ 220 بار دیکھا گیا
بنوں میں پاکستانی طالبان کمانڈر سمیت 5 عسکریت پسند ہلاک، 7 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، جس میں 5 عسکریت پسند ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی تھانہ ڈومیل کی حدود، اکبر علی خان کلے اسپرکہ میں کی گئی۔ فرار ہونے والے عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اس آپریشن میں پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے حصہ لیا، اور کارروائی صبح پانچ بجے سے شروع ہو کر دن بھر جاری رہی۔
ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے جاری آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں پاکستانی طالبان کا اہم ترین کمانڈر زیوران عرف بدری بھی شامل تھا، جو ضلع کرک کا رہائشی تھا۔
کمانڈر زیوران 2023 سے اب تک پولیس اور فوجی تنصیبات کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے چار بڑے حملوں میں انتہائی مطلوب رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9012 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4897 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4554 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3760 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3631 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2618 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C