بنوں میں پولیس پر حملہ، دو عسکریت پسند ہلاک، خیسور رابطہ پل تباہ
👁️ 222 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس پر حملہ، دو عسکریت پسند ہلاک، خیسور رابطہ پل تباہ
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں چشمی روڈ پر ڈومیل پولیس موبائل وین پر عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا، جبکہ خیسور رابطہ پل بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق چشمی روڈ پر پولیس موبائل وین پر حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو عسکریت پسند ہلاک کر دیے گئے۔ گاڑی میں ایس ایچ او صدر نواز خان بھی موجود تھے۔
انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے تھانہ میریان کی حدود میں خیسور رابطہ پل بارودی مواد سے اڑا دیا۔
12 جنوری کو بنوں میں پولیس نے تھانہ ڈومیل کی حدود کاشو پل چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کا حملہ ناکام بنایا تھا۔ عسکریت پسندوں نے چیک پوسٹ پر چاروں اطراف سے فائرنگ کی تھی، تاہم پولیس کے جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی پر وہ فرار ہو گئے تھے۔
ڈی پی او یاسر آفریدی نے بتایا تھا کہ پولیس کے جوانوں نے عسکریت پسندوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ ان کے خلاف کارروائی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، انہیں چن چن کر مارا جائے گا اور چھپنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔
اس سے ایک ہفتہ قبل پشاور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بنوں ریجن اور لکی مروت پولیس نے بیگوخیل کے علاقے میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران تین خطرناک عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9012 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4897 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4554 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3760 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3631 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2618 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C