بنوں میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ، افسر ہلاک، 3 اہلکار زخمی
👁️ 226 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ، افسر ہلاک، 3 اہلکار زخمی
بنوں (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے، جبکہ جوابی کارروائی میں دو حملہ آور بھی ہلاک کر دیے گئے۔
بنوں پولیس کے مطابق تھانہ ہوید کی پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ زرگر ممہ خیل کے علاقے میں گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر دلنواز موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے۔ حملہ آوروں نے کارروائی کے بعد پولیس موبائل کو نذرِ آتش بھی کر دیا۔
ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں دو عسکریت پسند ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی آئی جی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
سجاد خان نے کہا کہ دہشت گردوں کا ہر صورت پیچھا کیا جائے گا اور انہیں کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے پولیس افسر کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی اور کہا کہ ملک کے لیے جان دینے والے اہلکار کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، ایک بھارتی شہری ہلاک، 70 زخمی
03/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C