بنوں :نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 138 بار دیکھا گیا
بنوں :نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک
بنوں(ڈیلی اردو) تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار سیف اللہ خان ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے سیف اللہ خان کو نشانہ بنایا۔ گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے مشتبہ مقامات پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
سیف اللہ خان کی لاش ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے خلیفہ گلنواز ٹیچنگ ہسپتال بنوں منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور علاقے میں سکیورٹی بھی مزید سخت کردی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C