بنوں: کالعدم تنظیم کے کمانڈر کا والد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک
👁️ 288 بار دیکھا گیا
بنوں: کالعدم تنظیم کے کمانڈر کا والد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک
بنوں (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر شوکت عرف عادل کا والد گل ریاض ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ منڈان کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے گل ریاض کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گل ریاض کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لیے سہولت کاری میں ملوث تھا اور تنظیم کی پشت پناہی کے ساتھ ساتھ مالی معاونت بھی فراہم کرتا رہا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت عرف عادل پولیس اہلکاروں پر ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں طویل عرصے سے ملوث رہا ہے اور سیکیورٹی اداروں کو انتہائی مطلوب ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ منڈان نے بتایا کہ ٹی ٹی پی کے کمانڈر شوکت عرف عادل کے والد کو گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا، جبکہ مقتول تنظیم کے لیے بطور سہولت کار کام کرتا تھا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے دارالحکومت میں فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکا، نوعیت معلوم نہ ہوسکی
01/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اپر کرم میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ڈرائیور محفوظ رہا
01/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C