بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3 افغان شدت پسندوں کی شناخت ہوگئی
👁️ 68 بار دیکھا گیا
بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3 افغان شدت پسندوں کی شناخت ہوگئی
بنوں (ڈیلی اردو) بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3 افغان شدت پسندوں کی شناخت ہوگئی، 2 افغان دہشتگردوں کی پہلے سے شناخت ہوئی تھی۔
ذرائع تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق افغانستان کے مختلف اضلاع سے ہے، ایک حملہ آور کی شناخت عبدالرزاق حجران المعروف اظہر کے نام سے ہوئی، عبدالرزاق افغانستان کےصوبہ پکتیا کے ضلع زرمت میں کالاگو بازار کا رہائشی تھا۔
حملے میں افغان دہشت گرد انصار اللّٰہ المعروف طیب بھی مارا گیا، خودکش حملہ آور انصاراللّٰہ کا تعلق افغانستان کےعلاقے میدان سحر وردگ سے تھا، حملے میں ملوث پانچواں دہشتگرد عتیق اللّٰہ بھی افغان شہری ہے۔
ذرائع تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد عتیق اللّٰہ صافی کابل پل چرخی کا رہائشی تھا، سیکیورٹی ادارے بنوں کینٹ حملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
واضح ر ہے کہ بنوں کینٹ کی دیوار کے قریب 4 مارچ کو 2 خودکش حملے ہوئے تھے جس کی ذمہ داری کالعدم تنظیم گل بہادر گروپ نے قبول کی تھی۔ بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تمام 16 حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9199 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7473 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5293 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C